پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار
 پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

  

 سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) بجوات سیکٹر میں چناب رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک بھارتی فوجی کو گرفتارلیا ہے اوراس سے حساس دستاویزا ت اورنقشے برآمد کر لئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی نے سیالکوٹ ورکنگ بانڈری کے بجوات سیکٹر سے خفیہ طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہاں تعینات چناب رینجرز کے اہلکاروں نے اس کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔بھارتی فوجی کی تلاشی کے دوران رینجرز اہلکاروں کو اس کے قبضے سے حساس دستاویزات اورنقشے برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد بھارتی اہلکار کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -