گرفتاری یا نظر بندی،پولیس نے طاہر القادری کے گھر،منہاج القرآن سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا

گرفتاری یا نظر بندی،پولیس نے طاہر القادری کے گھر،منہاج القرآن سیکرٹریٹ کو ...
گرفتاری یا نظر بندی،پولیس نے طاہر القادری کے گھر،منہاج القرآن سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے طاہر القادری  کی گرفتاری یا نظر بندی کا فیصلہ کر لیا اور ان کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے ،پولیس کی بھاری نفری نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کوگھیرے میں لے لیا ہے اورطاہر القادری کے گھر کو جانے والے راستے بھی سیل کر دئیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ اور یوم شہداءسے نمٹنے کے لئے بنائی حکمت عملی کے تحت گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری کو منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ کے گھیراﺅ کے احکامت موصول ہونے کے بعد پولیس کے دستوں نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا گھیراﺅ کر لیا ہے اور پولیس کی مزید نفری کے پہنچنے کا عمل جاری ہے ۔اسی کے ساتھ ساتھ پولیس نے طاہر القادری کے گھر اور منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ کو پہنچنے کے لئے راستوں کو بھی خاردار تاروں اور بیرئیرز کے ذریعے بند کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طاہر القادری کے خلاف درج مقدمے میں عوامی تحریک کے سربراہ کو ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کی مہلت نہ دی جائے اور انہیں گرفتارکر لیا جائے تاہم ناکامی اور مزاحمت کی صورت میں انہیں ان کے گھر پر نظر بند کرنے کا حربہ استعمال کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -