تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو فلسطینیوں کی آزادی کے لیے اکٹھا کر دینگے ،حافظ سعید

تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو فلسطینیوں کی آزادی کے لیے اکٹھا کر دینگے ،حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                     لاہور(سٹاف رپورٹر )امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اور گروہی سیاست ختم کر کے پوری مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کو فلسطینیوں کی آزادی کیلئے اکٹھا کریں گے۔مظلوم فلسطینیوں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنا جان و مال سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔8اگست جمعہ کو پورے پاکستان کے ہر شہر میں احتجاج کیاجائے گا۔مسلم حکمران فلسطین ، کشمیر و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوںکے تحفظ کے لئے امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم اتحاد سے باہر نکل آئیںاور اسلام و مسلمانوں کے دفاع کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں۔ امریکہ و یورپ اسرائیل کی پشت پناہی کر کے صرف مشر ق وسطیٰ ہی نہیں پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دو چار کر رہے ہیں ۔بدھ کو کارکنا ن و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قبلہ اول بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں کو یہودیوں کے تسلط سے آزاد کر وانا مسلمانوں کا دینی ، شرعی و اخلاقی فریضہ ہے۔پاکستان ، سعودی عرب و دیگر مسلم ممالک فلسطینی مسلمانوں کی زندگیاں بچانے کے لئے تمام تر کوششیں اور وسائل بروئے کار لائیں۔ کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگی۔کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کلمہ کا رشتہ ہے۔پوری مسلم امہ کو غاصب اسرائیل و انڈیا کی دہشت گردی کا جواب دینے کیلئے متحد ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت پر عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے۔ اسرائیل اور بھارت کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ او آئی سی ، عرب لیگ و دیگر مسلمان ملکوں کے ادارے و حکمران کھل کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے مسلمانوں کا باہم متحدوبیدار ہونا بہت ضروری ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کے استحکام اور بقا کیلئے کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانا بہت ضروری ہے۔ کشمیر کی محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے۔
حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -