مستقل ملازمت کیلئے نادرا کے 21ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی درخواست

مستقل ملازمت کیلئے نادرا کے 21ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی درخواست

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کے 21ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کو مستقل کرنے کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین نادر اسے 20 اگست تک جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے علی شان سمیت نادر کے اکیس ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا نے 2011اور 2012 میں ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا اور اس کے بعد کنٹریکٹ میں مزید ایک سال کی توسیع بھی کی گئی، انہوں نے بتایا کہ نادرا رولز

 کے مطابق 3 ماہ ملازمت کرنے کے بعد کسی بھی ملازم کو مستقل سمجھا جائیگا مگر محکمہ انکی ملازمت مستقل کرنے کے احکامات جاری نہیں کر رہا اور خدشہ ہے کہ انہیں نوکریوں سے برطرف کر دیا جائے گا، عدالت سے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو مستقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

آپریٹرز

مزید :

صفحہ آخر -