آزادی مارچ رکوانے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

آزادی مارچ رکوانے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے آزادی مارچ رکوانے کے لئے دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے معاونت طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے شہری کامران کی درخواست پر سماعت شروع کی تو انکے وکیل نے عدالت کو بتایا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں دھاندلیوں کیخلاف 14اگست کو احتجاجاً آزادی مارچ کرنے کا اعلان کیاہے جس سے ملک میں انتشار پیدا اور جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اسلئے آزادی مارچ روکنے کا حکم دیا جائے اور حکومت کو ہدایت کی جائے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اپوزیشن کے مطالبات کا حل نکالے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کہ آج اس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل دیئے جائیں۔۔

مارچ، درخواست

مزید :

صفحہ آخر -