آزادی مارچ سے پہلے ہی حکمرانوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، اعجازچوہدری

آزادی مارچ سے پہلے ہی حکمرانوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، اعجازچوہدری

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ آزادی مارچ سے پہلے ہی حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں ، حکومت کے کسی پروپیگنڈے کی پروا نہیں کریںگے ، آزادی مارچ میں حکومت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے جو کہ انہیں مہنگی پڑےں گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولے کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ، جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ، حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوکے باوجود آزادی مارچ ہر صورت ہوگا، پی ٹی آئی کارکنان آزادی مارچ میں شرکت کے لئے بھرپور تیاری کر لیں، پنجاب کی ایماءپر ضلعی انتظامیہ حافظ آباد نے آزادی مارچ رجسٹریشن کیمپ نہیں لگانے دیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ، مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے کارکن عظیم آفریدی کو گرفتار کیا گیا ہے اور صوبے بھر میں عوام کی موٹرسائیکلوں غیر قانونی طریقے سے تھانوں میں بند کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ عمران خان سے صدر پنجاب اعجازاحمد چوہدری کی قیادت میں 7ا گست کو نارتھ پنجاب کے عہدیداران آزادی مارچ کے حوالے سے ملاقات کریںگے، شیڈول کے مطابق آزادی مارچ ورکرز کنونشن 7 اگست کو منڈی بہاﺅالدین اور گجرات میں منعقد ہوںگے ، ان ورکرز کنونشن سے مرکزی اور صوبائی رہنماءخطاب کریںگے اور یہ سلسلہ 11اگست تک پنجاب کے تمام اضلاع میں جاری رہے گا۔

 اعجازچوہدری

مزید :

صفحہ آخر -