شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن درست اقدام ہے ، ایسے اقدامات ضروری ہیں کمانڈر نیٹو افواج

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن درست اقدام ہے ، ایسے اقدامات ضروری ہیں کمانڈر ...

  

                                   واشنگٹن(آئی این پی )افغانستان میں موجود امریکہ اور نیٹوافواج کے نئے کمانڈر جنرل جان ایف کیمپ بیل نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی کارروائی درست ا قدام ہے اور ضروری ہے کہ اس طرح کے اقدامات جاری رکھیں جائیں،عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون ضروری ہے ، دہشت گردی ان ملکوں کے عوام اور ان کے طرزِ زندگی کے لیے خطرہ بنی ہوئی۔میڈیا سے گفتگو میں جنرل جان ایف کیمپ بیل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کام کرنا چاہییے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ان ملکوں کے عوام اور ان کے طرزِ زندگی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ جنرل جان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی غیرمحفوظ سرحد کے دونوں اطراف سے سرحد عبور کرنے سے باغیوں کو صرف اس صورت میں روکا جاسکتا ہے کہ ان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جب دونوں ممالک مشترکہ کوششیں شروع کریں۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہییے اور اس مسئلے اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کو جاری رکھنا چاہییے۔جنرل جان ایف کیمپ بیل نے کہا کہ امید ہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کو افغانستان میں مزید قیام کی اجازت دینے کے لیے ایک معاہدہ ہوجائے گا۔ یہ افواج افغانستان میں اس وقت تک قیام کریں گی، جب تک کہ یہ ملک مزید مستحکم نہیں ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ ننانوے فیصد افغانی چاہتے ہیں کہ غیرملکی افواج ان کے ملک میں مزید قیام کریں۔

کمانڈر نیٹو افواج

مزید :

صفحہ آخر -