چارکروڑ روپے کی ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کے مقدمہ کے شریک ملزم کی ضمانت منظور

چارکروڑ روپے کی ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کے مقدمہ کے شریک ملزم کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے 4کروڑ روپے کی ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کے مقدمہ کے شریک ملزم جی نبی بخش کی ضمانت منظور کر لی ہے اور قرار دیا کہ کسی شہری کو مجرم ثابت کرنے کیلئے پہلے سے گرفتار ملزموں کے بیان پرانحصار نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ کسٹم حکام نے پلاسٹک دانہ، سونے اور دیگر اشیاءکی سمگلنگ کے مقدمہ میں درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر ملوث کیاجس کا کوئی گواہ اور ثبوت بھی نہیں جبکہ محکمہ کسٹم کے سپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے رنگے ہاتھوں 4 کروڑ مالیت کا سامان پکڑا تھا اور گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ہی حاجی نبی بخش کو بطور ملزم شامل کیا گیا تھا۔فاضل عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
 ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -