جمشید دستی کی عمران خان سے ملا قات تحریک انصاف میں شمولیت کا ا علان

جمشید دستی کی عمران خان سے ملا قات تحریک انصاف میں شمولیت کا ا علان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے تحریک انصاف میں شمولیت اور جنوبی پنجاب سے قافلے لانے کااعلان کردیا۔ یہ اعلان جمشید دستی نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں کیا۔جمشید دستی کاکہناتھاکہ وہ فیصلہ پہلے ہی کرچکے ہیں لیکن اس کا باقاعدہ اعلان کرتے ہیں۔اْنہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین کویقین دہانی کرائی کہ وہ جیلوں سے نہیں ڈرتے ، آزادی مارچ میں شمولیت کیلئے جنوبی پنجاب سے قافلے لائیں گے۔آزادی مارچ سے ایک ہفتہ قبل جمشید دستی کے اعلان کو سیاسی تجزیہ نگار اہمیت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں جو تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب سے مزید کمک پہنچاسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -