تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی کی تقریبات کا سارا بوجھ سرکاری ملازمین کے کندھوں پر آپڑا

تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی کی تقریبات کا سارا بوجھ سرکاری ملازمین کے ...

  

                        لاہور(شہباز اکمل جندران//انویسٹی گیشن سیل) ملک کی 67سالہ تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی کی تقریبات کا سارا بوجھ سرکاری ملازمین کے کندھوں پر آپڑا۔چاروں صوبوں خصوصاً پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین 14اگست تک جھنڈے لگانے اور یوم آزادی کی نسبت مختلف تقریبات منعقد کرنے میں مصروف رہینگے۔تو پولیس اور فوجی جوان تحریک انصاف کے 14اگست کے لانگ مارچ یا عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے پیش نظر فرائض انجام دینگے۔پاکستان 14اگست 1947کو معرض وجود میں آیا۔اور ہرسال پوری قوم یہ دن ملی جوچ و جذبے کے ساتھ مناتی ہے۔اگرچہ یوم آزادی کی تقریبات اگست میں مہینے بھر چلتی رہتی ہیں۔ لیکن رواں سال پہلی بار حکومت سطح پر یوم آزادی کی تقریبات منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اور اس سلسلے میں کم و بیش تمام سرکاری اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ شہر شہر ، نگر نگر ، گلی گلی قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ سرکاری عمارتیں ہوں یا دفاتر، افسروں کی میزیں ہوں یا ملازمین کے سینے ہر جگہ قومی پرچم نظر آتا ہے۔ملک بھر میں اور خصوصاً پنجاب میں سرکاری ادارے ، ترقیاتی ادارے ، ضلعی حکومتیں ، ٹی ایم ایز اور ایسے ہی دیگر محکموںمیں یوم آزادی کا جو جنون ان دنوں نظر آرہا ہے ۔ اس کی 67برسوں میں مثال نہیں ملتی۔ایک طرف وفاقی و صوبائی سول انتظامیہ یوم آزادی کی کو جوش وخروش سے منانے میں مصروف ہے تو دوسری طرف پولیس اور فوجی جوان تحریک انصاف کے 14اگست کے لانگ مارچ یا عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے پیش نظر فرائض انجام دینگے۔یوں عملی طورپر ملک میں پہلی بار یوم آزادی کی تقریبات ہوں یا 14اگست کا ممکنہ احتجاج اور لانگ مارچ تمام تر بوجھ سرکاری ملازمین ، پولیس اور فوجی جوانوں کے کندھوں پر ہی ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -