بلوچستان حکومت جمہوریت پر سیاہ داغ ہے، شاہ محمود قریشی

بلوچستان حکومت جمہوریت پر سیاہ داغ ہے، شاہ محمود قریشی

  

چمن(نامہ نگار) بلوچستان حکومت جس بنیاد پر بنی ہے وہ جمہوریت پر سیاہ داغ ہے۔ شاہ محمود قریشی ضلع قلعہ عبداللہ کے کارکن آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے۔ضلعی صدرنزیر اچکزئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گزشتہ روز صوبائی رہنما سابق ضلعی صدر قلعہ عبداللہ چمن نزیر خان اچکزئی سے فون پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آزادی مارچ میں بلوچستانیوں کا اہم کردار ہوگااور پہلا قافلہ بھی بلوچستان سے نکلے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جس طریقے سے بلوچستان حکومت بنی ہے اور قوم پرست بر سر اقتدار اٹھتے ہیںوہ پاکستان کی جمہوریت پر سیاہ داغ ہے۔ بلوچستان کی اکثر آبادی غربت اور بے روزگاری کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے سابق ضلعی صدر نزیر خان اچکزئی نے شاہ محمود قریشی کوآزادی مارچ کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کر دیا اور ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے کارکنوں کی بھر پور شرکت کیلئے دن رات محنت کی یقین دہانی کرادی گئی۔

 شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ آخر -