سعیدہ وارثی نے وزارت سے استعفا دے کر برطانوی حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ، حافظ محمد ادریس

سعیدہ وارثی نے وزارت سے استعفا دے کر برطانوی حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا کہ برطانیہ کی خاتون مسلمان وزیر سعیدہ وارثی نے ماڈرن ہونے کے باوجود وزارت سے استعفا دے کر برطانوی حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے اور اسلام اور امت مسلمہ سے اپنی گہری وابستگی کا قابل فخر اظہار کیا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ دونوں غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ سعیدہ وارثی کے اقدام کو ہم تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں ثابت قدمی عطا فرمائے۔ مظلومین کا خون رنگ لائے گا اور پھر تاریخ بھی فیصلہ کرے گی اور حشر کے میدان میں بھی فیصلہ ہوجائے گا کہ کس نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ ۔ منصورہ میں خواتین کے ایک اجلاس کے بعد سوالوں کے جواب دیتے ہوئے حافظ محمدادریس نے کہاہے کہ خواتینِ اسلام نے اپنی سنہری تاریخ میں بے شمار ایمان افروز مثالیں قائم کی ہیں۔ دورِ صحابہ سے لے کر آج تک غیرتِ ایمانی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کا ایک سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج غزہ اور کشمیر میں مظلوم مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ کتنا بڑا المیہ ہے کہ ہنود و یہود کے بے پناہ مظالم پر دنیا خاموش ہے۔ ایسے میں ان خطوں میں عائشہؓ و فاطمہؓ کی بیٹیاں جس صبر و استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہیں، وہ یادگار ہے
 حافظ ادریس

مزید :

صفحہ آخر -