ہاوسنگ سوسائٹیوں میں انویسٹمنٹ اور خرید وفروخت کرنیوالے ایک ہزار افراد کو نوٹس

ہاوسنگ سوسائٹیوں میں انویسٹمنٹ اور خرید وفروخت کرنیوالے ایک ہزار افراد کو ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے واپڈا سمیت دیگر ہاو¿سنگ سوسائٹیوں میں انویسٹمنٹ اور خرید وفروخت کرنے والے ایک ہزار افراد کو نوٹس جاری کردئیے ہیں گزشتہ دو سال سے زائد عرصہ کے دوران واپڈا ہاو¿سنگ سوسائٹی ،ویلنشیا ہاو¿سنگ اور دیگر ملحقہ رہائشی سکیموں میں پراپرٹی کی خرید وفروخت اور انویسٹمنٹ کرنیوالے ایک ہزار سے زائد افراد جائیداد کی مکمل تفصیلات اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے نوٹسز جاری کردئیے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایڈیشنل کمشنر ہیڈکوارٹر آر ٹی اوII ڈاکٹر یاسمین فاطمہ نے نمائندہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں، اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کی نمایاں ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں قیمتی پلاٹوں کی خرید و فروخت میں شامل لوگوں ٹیکس ادائیگی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

 نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -