مدبرانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میںمعیشت میں مثبت اشارےے ملے،گورنر پنجاب

مدبرانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میںمعیشت میں مثبت اشارےے ملے،گورنر پنجاب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور نے کہا ہے کہ معاشی لحاظ سے ہی مضبوط ممالک آج دنیا پر راج کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت ملک کو اقتصادی بحرانوں سے نکال کر معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے - انہو ں نے کہاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لےے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوںنے گورنر ہا¶س لاہورمیں ان سے ملاقات کی-گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کی مدبرانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت میں مثبت اشارےے ملے ہیں اور جی ڈی پی میں بہتری ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں میں استحکام جیسے نتائج سامنے آرہے ہیں - انہو ںنے کہا کہ موڈی انٹرنیشنل اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کو سراہا ہے اور دانشمندی کا تقاضا ہے کہ ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رکھا جائے - انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جو تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ گورنر پنجاب نے مصری شاہ لوہے مارکیٹ کے مسائل سنے اوران کے حل کے لےے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی - بعد ازاں گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں مسلم لیگ (ن) یورپ سے کوارڈینیٹر حافظ امیر علی اعوان کی قیادت میں 20رُکنی اوورسیز پاکستانیوں نے ملاقات کی۔ملاقات میں صدر پی ایم ایل (ن) یورپ یوتھ ونگ حافظ،محمد جمیل، صدر پی ایم ایل(ن) سپین چوہدری نذیر احمد گوندل، چئیرمین پی ایم ایل (ن) فرانس راجہ علی اصغر اور صدر پی ایم ایل (ن) فرانس جاوید بٹ شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا ادراک ہے اور اس کے حل کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دُنیا میں جہاں کہیں بھی ہیں ان کے دل ہمیشہ اپنے ملک و قوم کے لئے دھڑکتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیںاور جب بھی ملک پر کوئی مشکل گھڑی آئی اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول کر مدد کی۔ دریں اثنا ئ، گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں ماہر تعلیم عنبر شاہد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے تعلیمی پروجیکٹ کے حوالے سے گورنر پنجاب کو بتایا کہ اس کے ذریعے والدین کس طرح بآسانی اپنے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں اور ویب سائٹ میں موجود فری سلیبس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے عنبر شاہد کے تعلیمی پروجیکٹ کی تعریف کی اور اس سے استفادہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -