اسرائیل کیخلاف ساری امت پر جہاد فرض ہو چکا ہے ،مولانا ابو الہاشم

اسرائیل کیخلاف ساری امت پر جہاد فرض ہو چکا ہے ،مولانا ابو الہاشم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹاف رپورٹر)امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانے اور اسرائیلی درندگی کے خاتمے کے لئے ساری امت پر جہاد فرض ہو چکا ہے ۔فلسطینی مسلمان بھی اسرائیل کے خلاف جہاد کیلئے اٹھ کھڑے ہوں‘ پوری پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ان کے ساتھ ہے۔افغان مسلمان امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان سے بھاگنے پر مجبورکر سکتے ہیں تو اسرائیل بھی ان شاءاللہ فلسطینی مسلمانوں کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گا۔ جس طرح اللہ کی مدد یہاں اتری ہے اس کی مدد وہاں بھی آئے گی۔فلسطین، کشمیر، برما، انڈیا اور دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی آزادیوں و حقوق کا تحفظ جہاد فی سبیل اللہ سے ہی ممکن ہے۔ اسی سے دنیا سے ظلم اور فساد کا خاتمہ ہو گا۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جب کسی خطے کے مسلمان دشمنوں کے ظلم میں ہوں او ر وہ پکار رہے ہوں ‘جس طرح فلسطین کے مسلمان آج پکار رہے ہیں تو پھراللہ حکمرانوں کومظلوم مسلمان بھائیوں کی مدد کا حکم دیتا ہے۔ یہ وقت دشمن کے ظلم کو روکنے کا ہے۔افغانستان میں مجاہدین کی اللہ تعالیٰ نے مدد کی ‘قبلہ اول کی حفاظت کے لئے افغانستان سے بھی بڑا جہاد ہو گا۔ فلسطینی مسلمان اکٹھے ہو جائیں آپس کے جھگڑے ختم کردیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ مسلمانوں کا دشمن ہے۔
ابو الہاشم

مزید :

صفحہ آخر -