اداروں میں رابطے کا فقدان مشکلات میں اضافے کا باعث ہے، ہائیکورٹ

اداروں میں رابطے کا فقدان مشکلات میں اضافے کا باعث ہے، ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فیصل زمان خان نے میرٹ پر پورا اترنے والے پولیس انسپکٹروں کواگلے عہدوں میں ترقی نہ دینے کے خلاف دائردرخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اداروں کے درمیان رابطے کافقدان نہ صرف سرکاری ملازمین کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے بلکہ یہ بھی ظاہرکرتاہے کہ سرکاری محکمے اپنے ہی افسران کا حکم نہیں مانتے۔درخواست گزارانسپکٹر وں کے وکیل آفتاب باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ پرموشن کمیٹی نے میرٹ پر پورا اترنے والے انسپکٹروں کواگلے عہدوں میں ترقی دینے کی بجائے من پسند افراد کو ترقی دےدی۔ہوم سیکرٹری کی جانب سے عدالت کو بتایاگیا کہ آئی جی پنجاب کو میرٹ پر پورا اترنے والے انسپکٹروں کو ہی ترقی دینے کی ہدایات دی گئی تھیں۔سرکاری وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ میرٹ پر پورا اترنے والے انسپکٹروں کے کیس کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔جس پرعدالت نے درخواست نمٹا دی۔

 پولیس انسپکٹر

مزید :

صفحہ آخر -