گرفتاریاں شروع ،منہاج القرآن کی طرف جانے والے راستے سیل، پولیس کی بھاری نفری تعینات

گرفتاریاں شروع ،منہاج القرآن کی طرف جانے والے راستے سیل، پولیس کی بھاری ...

  

لاہور(کرائم سیل)پولیس نے رات گئے منہاج القرآن سکریٹریٹ کی طرف جانے والے راستے سیل کردےئے ہیں جبکہ پولیس سیکریٹریٹ پہنچ گئی ہے اور پولیس لائن سے مزید نفری طلب کرلی ہے۔ آخری اطلاعات تک سیکریٹریٹ کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور وہاں سے گزرنے والوں کو شناخت اورسخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان رکاوٹوں کا مقصد کارکنوں کو یوم شہداء میں شرکت سے روکنا ہے جبکہ شہریوں کوتشدد پر اکسانے الزام میں درج مقدمہ میں علامہ طاہر القادری کے خلاف ایکشن کا بھی امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹریٹ میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور مزید کارکن وہاں پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -