ریلوے انتظامیہ نے آزادی ٹرین کی روانگی اور سٹاپ کا شیڈول جاری کردیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے آزادی ٹرین کی روانگی اور سٹاپ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ آزادی ٹرین 12اگست کو دن 11بجے پشاور اسٹیشن سے روانہ ہوگی ۔13اگست کو دن دوپہر ساڑھے 4بجے راولپنڈی پہنچے گی اورراولپنڈی سے 15اگست صبح 9بجکر 15منٹ پر روانہ ہوکر گجرات شام ساڑھے 6بجے آکر رات 8بجے روانہ ہوکر رات 9بجے وزیر آباد پہنچے گی اوریہاں سٹاپ کے بعدرات ساڑھے 10بجے روانہ ہوکرگوجرانوالہ رات 11بجکر 45منٹ پر پہنچے گی ۔طویل سٹاپ کے بعد گوجرانوالہ سے 16اگست کوشام ساڑھے 4بجے روانہ ہوکر شام 7بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔ریلوے ترجمان لاہور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے آزادی ٹرین تمام پاکستانیوں کے نہ صرف دل کی آواز اور جذبات کی ترجمانی ہے بلکہ آزادی ٹرین ملکی ثقافت کو بھی اجاگر کرنے کے لئے چلائی جائے گی
شیڈول جاری