الیکشن ٹربیونل کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

الیکشن ٹربیونل کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود احمد بھٹی نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 80 سے نواز لیگ کے ایم این اے میاں فاروق کی الیکشن ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔ دورانِ سماعت ان کے وکیل عاصم حفیظ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل انکے خلاف دھاندلی کی درخواست پر کارروائی کر رہا ہے جس کے جواب میں ایم این اے نے اعتراضات پر مبنی درخواست دی مگر الیکشن ٹربیونل نے انکی درخواست خارج کر دی اور ٹی سی ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن سے ازخود ریکارڈ منگوا کر کارروائی شروع کر دی جبکہ قانون کے مطابق الیکشن ٹربیونل ازخود ریکارڈ پر کارروائی نہیں کر سکتا ہے۔ عدالت سے الیکشن ٹربیونل کو اعتراضات کی درخواست پر کارروائی اور ازخود منگوائے گئے ریکارڈ پر کارروائی سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

معذرت

مزید :

صفحہ آخر -