پاکستان ریلوے میں تین ماہ سے ڈائریکٹر جنرل ویجلنس کی تعیناتی عمل میں نہ آسکی

پاکستان ریلوے میں تین ماہ سے ڈائریکٹر جنرل ویجلنس کی تعیناتی عمل میں نہ آسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے میں گزشتہ تین ماہ سے ڈائریکٹر جنرل ویجلنس کی تعیناتی عمل میں نہیں آسکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اگرچہ محکمہ سے کرپشن کے خاتمے کے لیے شعبہ ویجلنس کو فال اور موثر بنانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم اس وقت شعبہ ویجلنس میں 70فیصد سٹاف کی کمی کی وجہ سے محکمہ میں کرپشن اور بے صابطگیوں کی روک تھام کے لیے کافی نہیں ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ گزشتہ تین ماہ سے ڈائریکٹر جنرل ویجلنس کی پوسٹ خالی پڑی ہے اور کسی افسر کی تعیناتی عمل میںنہیں آسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر ریلوے مذکورہ پوسٹ پر اچھی شہرت کے حامل کسی افسر کولگانا چاہتے ہیں تاہم ابھی تک کسی افسر یہ اس پوسٹ پر تعیناتی نہیں ہوسکی ۔ جس کی وجہ سے شعبہ کا کام متاثر ہورہا ہے۔
 ڈائریکٹر جنرل ویجلنس



لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں مصروفیات کی وجہ سے ریلوے کی ایک سالہ کارکردگی پر پریس کانفرنس نہ کر سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی کی تقریبات کے بعد ماہ رواں میں ہی وہ ریلوے کی گزشتہ ایک سالہ ( جولائی2013سے جون 2014تک کی کاکردگی پر پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر ریلوے ان دنوں جشن آزادی کی ہونے والی ملک گیر تقریبات میں مصروف ہیں

مزید :

صفحہ آخر -