زرداری کا طاہر القادری کودوبار ٹیلی فون ، انقلاب مارچ پر تبادلہ خیال

زرداری کا طاہر القادری کودوبار ٹیلی فون ، انقلاب مارچ پر تبادلہ خیال

  

لندن/لاہور(اے این این)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کا عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کودوبار ٹیلی فون ،دونوں رہنماﺅں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ پر تبادلہ خیال کیا،آصف زرداری نے کہاہے کہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا جائے جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو جس پرڈاکٹر طاہر القادری نے یقین دلایاکہ ہم آئین کے اندر رہ کر پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹ بدھ کی شام آصف علی زرداری نے ڈاکٹرطاہر القادری کودوبار ٹیلی فون کیا ۔ٹیلی فونک بات چیت کے دوران آصف علی زرداری نے کہاکہ سیاسی کارکنان اور رہنماﺅں کی قربانیوں کی بدولت جمہوریت کا سفر یہاں تک پہنچا ہے ۔ انہوں نے طاہرالقادری سے کہاکہ سانحہ لاہور پر احتجاج آپ کا حق ہے لیکن کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا جائے جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو۔ انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ افہام وتفہیم اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے ،ملک میں جمہوریت کا استحکام بہت ضروری ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہماری جدوجہد ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے ہے ، ہم آئین کے اندر رہ کر پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں ، ہماری خواہش ہے کہ ملک میں آئین اور جمہوری عمل کی پاسداری ہو لیکن موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اسے جمہوری حکومت نہیں کہا جاسکتا ۔

مزید :

صفحہ اول -