اکاﺅنٹنٹ جنرل کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب طلب

اکاﺅنٹنٹ جنرل کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب جاوید جہانگیر کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب اورتعیناتی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاﺅنٹس اور آڈیٹر جنرل کے اختیارات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دورانِ سماعت درخواست گذارسابق اے جی پنجاب عمران اقبال کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی کا اختیار کنٹرولر جنرل اکاو¿نٹس کے پاس ہے، کیبنٹ ڈویژن نے درخواست گزار کو اکاو¿نٹنٹ پنجاب تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اختیارات کے استعمال کا تنازع ختم کرنے کیلئے عمران اقبال کو اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب تعینات کیا لیکن آڈیٹر جنرل نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے تئیس جولائی کو جاوید جہانگیر کو اکاو¿نٹنٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا، جو وزیراعظم کی ہدایات کی بھی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ جاوید جہانگیر کی تعیناتی کالعدم قرار دے کر درخواست گزار عمران اقبال کو اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب تعینات کیا جائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -