وکلاءکا یومِ احتجاج، مسلمانوں پرامریکی و اسرائیلی مظالم کےخلا ف قرار داد منظور

وکلاءکا یومِ احتجاج، مسلمانوں پرامریکی و اسرائیلی مظالم کےخلا ف قرار داد ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے غزہ پرحملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں پرامریکہ اور اسرائیل کے مظالم کےخلا ف قرار داد منظورکرلی۔ ملک بھرکی طرح لاہور ہائی کورٹ بارمیں بھی فلسطین پراسرائیلی مظالم کےخلاف یوم احتجاج منایا گیا،مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وکلاءرہنماوں نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری خصوصاً مسلم امہ کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے،اسرائیلی فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کررہاہے جس پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلنے چاہیں،صدر لاہورہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان نے کہاکہ اسلامی ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کے مسلمانوں پرمظالم کےخلاف متفقہ موقف اپنانا چاہیے،مذمتی اجلاس کے بعد فلسطینی شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعدوکلاءنے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے صیہونیت اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اقوام متحدہ میں آوازبلندکرنےکامطالبہ کیاہے۔

 یومِ احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -