پی ٹی آئی کے کارکنوں کو رکاوٹیں توڑ کرآزادی مارچ میں پہنچنے کی ہدایت

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو رکاوٹیں توڑ کرآزادی مارچ میں پہنچنے کی ہدایت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے صدر پنجاب اعجازاحمدچوہدری اور ریجنل صدر ساﺅتھ پنجاب نورخان بھابھہ کی قیادت میں ساﺅتھ پنجاب کے عہدیداران ، ٹکٹ ہولڈرز نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں عہدیداران نے ساﺅتھ پنجاب میں آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کو بریفنگ دی ، اس موقع پر چیئرمین عمران خان نے ساﺅتھ پنجاب کے عہدیداران و ٹکٹ ہولڈرز کو ٹاسک دیا کہ وہ اپنے حلقوں میں رجسٹریشن کیمپ لگائیں اور آزادی مارچ کی بھرپور تیاری کریں اگر حکومت اور انتظامیہ نے صوبے بھر میں پارٹی عہدیداران اور کارکنا ن کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پارٹی کارکنان پُرامن طریقے سے تھانے کا گھیراﺅ کریں۔ تحریک انصاف کے کارکنان حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں اورتمام رکاوٹوں کو عبور کرکے پارٹی کارکنان 14 اگست کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے لاہور پہنچیں، عہدیداران و ٹکٹ ہولڈرز ایک لاکھ موٹر سائیکل کی تیاری کو بھی یقینی بنائیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ظفر وڑائچ، ایم پی اے سردار احمد علی دریشک ، نواب محمد احمد خان، رانا راحیل احمدخان، ظہور حسین قریشی، یاسر عرفات ، ڈاکٹر شیر محمد اعوان ،ریاست بھٹی،عون عباس، اعجازجنجوعہ ،کرنل (ر) فاروق بزدار ، ملک مظفر ، شبیرسیال ، صفدر جمیل گجر، میاں غوث ، ہمایوں اخوند، زرتاج گل، چوہدری جہانذیب ،مزمل عباسی، ریاض ناجی، نوشین قریشی، فرزندعلی گوہیر، ڈاکٹر اقبال، عبدالحئی دستی، شاہد مصطفےٰ، ندیم زمان شاہ، سکندر فیاض ، عمر سکھیرا، عمران دھول،رفیق مزاری،ایوب گیلو، کرنل (ر) عابدسمیت ممبران صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز شامل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -