کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ استعفیٰ دوں نہ ہی اس کا امکان ہے، ایاز صادق
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے کوئی ایسا غلط کام نہیں کیا کہ جس کی وجہ سے استعفیٰ دے دوں نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے ۔ وہ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کی اس خبر کہ سپیکر نے سیاسی بحران کے حل کیلئے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔سپیکر نے کہا کہ لگتا ہے کہ رپورٹر ز شاید صوفہ کے نیچے بیٹھے تھے جو انہوںنے ایسی کوئی بات سن لی ‘ وزیراعظم سے نہ تو میری ملاقات ہوئی نہ ہی فون پر کوئی رابطہ ہوا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی سطح پر کوئی بات ہوئی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں کیس دائر کررکھا ہے اب سپیکر کے منصب کی وجہ سے وہ ایسی باتوں اور الزامات کا جواب نہیںدیتے۔ انہوں نے ایک اور سوال پر سپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے تمام امکانات کو مسترد کردیا
ایاز صادق