ممکنہ سیلاب ، بندوں اور پشتوں کی تعمیرکا کام جلد مکمل کیا جائے، یاور زمان

ممکنہ سیلاب ، بندوں اور پشتوں کی تعمیرکا کام جلد مکمل کیا جائے، یاور زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے محکمہ آبپاشی پنجاب کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس سال ستمبر میں سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے اور آبپاشی کے تمام افسران و اہلکار الرٹ رہیں تاکہ سیلاب کے خطرے سے نمٹا جا سکے - انہوں نے کہا کہ دریاو¿ں ، نالوں اور رود کوہیوں میں سیلاب سے بچاو¿ کے لئے حفاظتی بندوں اور پشتوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے او ران حفاظتی بندوں اور پشتوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے تاکہ سیلاب کی صورت میں بروقت کارروائی کی جا سکے - یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اریگیشن سیکرٹریٹ میں سیلاب سے بچاو¿ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس چیف انجینئر سرگودھا زون سلیم ملک ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنکل خالد قریشی ، چیف فلڈ مانیٹرنگ امین بھٹی سمیت پنجاب کے تمام زونز کے چیف انجینئرز نے شرکت کی - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ دریاو¿ں اور نالوں کے کمزور پشتوں کو مضبوط کیا جائے ، جہاں جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں موثر انتظامات کئے جائیں او راس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی - انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے تمام افسران او راہلکار سیلاب سے بچاو¿ کے اقدامات کے سلسلے میں اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ لوگو ں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچایا جا سکے - سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم نے کہا کہ پنجاب بھر میں دریاو¿ں اور نالوں پر بنے حفاظتی بندوں اور پشتوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے - انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور نارروال کے اضلاع میں نالہ ڈیک ، نالہ ایک او رپلکھوں کی گزرگاہوں کو بہتر بنایا گیا ہے اور پشتوں کو مضبوط کیا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ میں ٹھٹھہ سیالاں میں دریائے پنجاب کے کٹاو¿ سے آبادی کو بچانے کے منصوبے پر کام جاری ہے - انہوں نے کہا کہ اس سال سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے محکمہ آبپاشی کی تیاری مکمل ہے ۔
 یاور زمان

مزید :

صفحہ آخر -