کراچی ، قائد آباد تھانے کے قریب دھماکہ ، فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

کراچی ، قائد آباد تھانے کے قریب دھماکہ ، فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

  

                                کراچی (آئی این پی)کراچی میں قائدآباد تھانے کے قریب زور دار دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیاقت آباد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورنگی سے خاتون کی لاش ملی ۔روشنیوں کے شہر کراچی سے بدامنی کا اندھیرا نہ چھٹ سکا ، شیر پاو¿ کالونی میں قائد آباد تھانے کے قریب زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ڈیوائس کے ذریعے کیے گئے دھماکے میں پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکا خیز مواد ٹین کے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ دوسری جانب لیاقت آباد ایف سی ایریا میں موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر اندھا دھند فائر کھول دیئے جس کے باعث دو حجام حمید اور اشرف جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب خاتون کی لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ اورنگی ٹاو¿ن میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جبکہ سائٹ سے فیکٹریوں میں ڈکیتیاں کرنے والے دو ملزم زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

کراچی

مزید :

صفحہ آخر -