عمران کی ممکنہ گرفتاری،گھر کے باہر کارکنوں کے’ جتھے‘ پہرہ دینگے
لاہور(شہزاد ملک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی متوقع گرفتاری ےا نظر بندی کی خبروں پر تحریک انصاف نے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت تحریک انصاف گیارہ اگست کی صبح گیارہ بجے عمران خان کی رہائش گاہ پر چودہ اگست تک ہزاروں کارکنوں پر مشتمل ایک کیمپ لگا کر بیٹھ جائے گی تاکہ اپنے قائد کی حفاظت کو ےقینی بنایا جا سکے اور متوقع گرفتاری ےا نظر بندی کے اقدام کو بھی روکا جا سکے جبکہ آج پورے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں رجسٹریشن کیمپ قائم کردئیے جائیں گے اور چودہ اگست کی صبح کو عمران خان کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ سے لاہور کے کارکنان اسلام آباد کے آزادی مارچ کے لئے روانہ ہوں گے ۔ےہ فیصلے تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کی صدارت میں مشاورتی اجلاس میں کئے گئے جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے تمام امور کو زیر بحث لا کر اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس کو بتاےا گیا کہ اس وقت تحریک انصاف کی تیارےاں پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہیں اور ہم نے ےہ مارچ ایک تاریخی مارچ کرنا ہے اور ہم نے ہی ریکارڈ توڑنے ہیں اس وقت ہم نے اپنے قائدین عمران خان اور دیگر کی متوقع گرفتارےوں اور نظر بندےوں کو ناکام بنانا ہے اور اس مقصد کے لئے ہم نے گیارہ اگست کی صبح سے ہی اپنے قائد عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر ایک کیمپ لگا دینا ہے جس میں پارٹی کے ہزاروں کارکنان اپنے قائد کی حفاظت کریں گے اور پھر چودہ اگست کی صبح ان کی قیادت میں ہی اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے ہم نے ہر قیمت پر مارچ کرنا ہے ۔