گوالمنڈی میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر شہری کی جان لے لی

گوالمنڈی میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر شہری کی جان لے لی

  

لاہور(کرائم سیل) ڈاکوﺅں نے گوالمنڈی میںمزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 48سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔پولیس کے گندہ انجن گوالمنڈی کا عبد الخالد گزشتہ رات 11بجے گھر جا رہا تھا جسے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوﺅں نے روک کر لوٹنا چاہا تو مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ نے ریسکیو اورپولیس کو اطلاع دی جس پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی لیکن عبد الخالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 ڈکیتی قتل

مزید :

صفحہ آخر -