دو سابق ایم پی ایز سمیت 4لیگی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

دو سابق ایم پی ایز سمیت 4لیگی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

  

 فیصل آباد/اسلام آباد(آئی این پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے فیصل آباد کے دو سابق ایم پی ایز سمیت چار لیگی رہنماؤں نے بدھ کو یہاں ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جڑانوالہ سے سابق ایم پی اے میجر ریٹائرڈ عبد الرحمان رانا، ساہیوال سے سابق ایم پی اے جلال دین ڈھکو ، سابق ایم پی اے قمر الزمان کی اہلیہ پروین زمان اور مسلم لیگ ق کی صوبائی نائب صدر زرینہ رانا نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عمران خان نے آزادی مارچ کی تیاری کے حوالے سے فیصل آباد اور ساہیوال کے کارکنوں کو طلب کر رکھا تھا۔

شمولیت کا اعلان

مزید :

صفحہ آخر -