یومِ آزادی سے پہلے ہزاروں موٹرسائیکلیں’قید‘ کردی گئیں
لاہور(کرائم سیل)قائم مقام سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید نے ہر ایس پی 14اگست سے قبل لاہور میں تقریبا50 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوںبند کر نے کی ہدایت کی ہے جس پر تمام تھانہ انچارجوں نے محافظوں کے ہمراہ جگہ جگہ ہ ناکے لگا کردھڑا دھڑ موٹرسائیکلیں بند کرنا کا سلسلہ شروع کر دی ہیں ۔ 36گھنٹوں کے دوران لاہور کے مختلف تھانوں میں ہزاروں موٹرسائیکلیں بند کر دیں گئی ہیںجس کی وجہ سے پولیس اور شہریوں کے درمیان تکرار بھی ہوتی رہی ۔ اس دوران کئی نوجوان پولیس اہلکاروں سے اپنے جرم پوچھنے کی پاداش میں تھانے بند کر دیے گئے ۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سی سی پی او کا حکم ہے کہ زیادہ سے زیادہ موٹرسائیکلیں بند کی جائیں جبکہ سی سی پی او آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کے صرف کاغذات نے رکھنے اور مشکوک موٹرسائیکلوں کو بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔