بجوات سیکٹر ،پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر بھارتی فوجی گرفتار

بجوات سیکٹر ،پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر بھارتی فوجی گرفتار

  

            سیالکوٹ(اے این این) بجوات سیکٹر میں چناب رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک بھارتی فوجی کو گرفتارلیا ،حساس دستاویزا ت اورنقشے برآمد ۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی نے سیالکوٹ ورکنگ بانڈری کے بجوات سیکٹر سے خفیہ طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہاں تعینات چناب رینجرز کے اہلکاروں نے اس کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔بھارتی فوجی کی تلاشی کے دوران رینجرز اہلکاروں کو اس کے قبضے سے حساس دستاویزات اورنقشے برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد بھارتی اہلکار کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -