شجاعت کاعمران خان کو ٹیلیفو ن ،آزادی اورانقلابی مارچ سے متعلق تبادلہ خیال
لاہور(اے این این) مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماﺅں نے آزادی و انقلابی مارچ کے حوالے سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر شجاعت حسین نے کہا کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے حکمران گھر جانے کی تیاری کریں ، حکومتی ہتھکنڈوں اور گرفتاریوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں جبکہ عمران خان نے کہاکہ دھمکیوںاور طاقت سے آزادی مارچ کو روکا نہیں جاسکتا ، ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے سے متفق ہیں ، کسی موڑ پراکٹھے ہو جائیں گے ، وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک آزادی مارچ جاری رہے گا ۔