آزادی مارچ اور طاہر القادری کے یوم شہداء کے پیش نظر پولیس کی چھٹیاں منسوخ

آزادی مارچ اور طاہر القادری کے یوم شہداء کے پیش نظر پولیس کی چھٹیاں منسوخ

  


لاہور /اوکاڑہ (آئی این پی) عمران خان کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے یوم شہداء کے پیش نظر پنجاب پولیس کی چھٹیاں منسوخ۔آر پی اوز،ڈی پی اوز سمیت پولیس ملازمین کو بلا اجازت ہیڈ کوارٹر چھوڑنے سے روک دیا گیاآزادی مارچ کے دوران ہجوم کو منتشر کرنے اور امن امان قائم رکھنے کے لئے پنجاب کانسٹیبلری کی خصوصی ٹریننگ شروع ۔ بدھ کو یہاں ذمہ دار پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے عمران خان کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے یوم شہداء کے اعلان کے بعد پنجاب پولیس کی چھٹیاں مکمل طور پر منسوخ کر دی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ کے تمام ریجنزکے آر پی اوز اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران اور ملازمین کو اس بات کا پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ بلا اجازت اپنا ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑ سکیں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔اضلاع میں ڈی پی اوز اہم شاہرات پر فلیگ مارچ کریں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے جو حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اسکے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کی فاروق آباد میں خصوصی ٹریننگ شروع کروا دی گئی ہے جس میں بتا یاجا رہا ہے کہ ہجوم کو کس حکمت عملی کے تحت منتشر کرنا ہے۔اس تربیت میں اضلاع کی سطح پر پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر شپ سے مذاکرات کے حوالے سے بھی خصوصی لیکچر دئے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی اولین تر جیح یہ ہے کہ اضلاع سے کم سے کم افراد کو لاہور کے لئے نکلنے دیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -