آسمانی بجلی سے بچنے کا طریقے

آسمانی بجلی سے بچنے کا طریقے

  


برمنگھم (نیوز ڈیسک) آسمانی بجلی کا حملہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اور اگرچہ اس مظہر فطرت پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں لیکن جب ہمیں اس خطرناک صورتحال کا سامنا ہو تو کچھ ایسی تدابیر ضرور اختیار کی جاسکتی ہیں کہ جن سے جان بچ سکے۔-1 اگر آپ باروباراں کے دوران کھلے آسمان تلے موجود ہیں اور آپ کو جلد پر کانٹے سے چھبتے محسوسں ہوں یا بال کھڑے ہوجائیں تو خبردار ہوجائیں کہ آپ کے قریب آسمانی بجلی کا حملہ ہونے کو ہے۔-2 پاؤں کے بل زمین پر بیٹھ جائیں اور اپنے ہاتھ کانوں پر رکھ لیں تاکہ زور دار دھماکے سے سماعت کو نقصان نہ پہنچے۔-3 زمین پر صرف پاؤں کے پہنچے لگائیں اور دونوں ایڑیوں کو اٹھا کر ایک دوسرے کے ساتھ ملا لیں، اگر بجلی آپ کے قریب گرتی ہے تو ایسی صورت میں یہ ایک پاؤں سے داخل ہوکر دوسرے سے واپس زمین میں چلی جائے گی اور اوپر جسم میں نہیں جائے گی۔-4 یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ کے جسم کے ساتھ کوئی بھی ایسی چیز نہ چھورہی ہو جس میں سے کرنٹ گزرسکے مثلاً لوہے، تانبے یا ایسی ہی دیگر دھاتوں کی بنی ہوئی اشیاء۔

مزید :

صفحہ آخر -