تین سال کی عمر میں شہر کا میئر بننے والا ننھا بچہ تیسری دفعہ یہ عہدہ حاصل کرنے میں ناکام

تین سال کی عمر میں شہر کا میئر بننے والا ننھا بچہ تیسری دفعہ یہ عہدہ حاصل کرنے ...
تین سال کی عمر میں شہر کا میئر بننے والا ننھا بچہ تیسری دفعہ یہ عہدہ حاصل کرنے میں ناکام

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں تین سال کی عمر میں شہر کا میئر بننے والا ننھا بچہ تیسری دفعہ یہ عہدہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ ننھے بچے یوبی ٹفلٹس کو 2012ءاور 2013ءمیں ریاست منی سوٹا کے شہر ڈورسیٹ کا میئر منتخب کیا گیا تھا اور وہ دو سال تک اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیتا رہا۔ حال ہی میں نئے میئر کے انتخابات دوبارہ ہوئے تو پانچ سالہ بوبی نے پھر کاغذات جمع کروادئیے مگر اس دفعہ قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ بوبی کی ماں نے اس افسوسناک خبر کی اطلاع اپنے فیس بک پیج کے ذریعے دی۔ واضح رہے کہ بوبی کی ناکامی کی وجہ اس کی بطور میئر کارکردگی بالکل بھی نہیں ہے۔ ڈورسیٹ شہر کا یہ رواج ہے کہ میئر کے امیدواروں کے نام پرچیوں پر لکھ کر ایک ٹوپی میں ڈال دئیے جاتے ہیں اور ایک پرچی اٹھائی جاتی ہے جس پر لکھے گئے نام سے میئر کا فیصلہ ہوجاتا ہے۔ بوبی نے اپنے دوسالہ دور حکومت میں خوب شہرت حاصل کی اور اسے امریکہ کے مشہور ٹی وی شوز "Today Show" اور "Good Morning America" میں بھی مدعو کیا گیا۔ اس دفعہ کے انتخابات میں 16 سالہ ایرک کے نام کی پرچی نکلی اور اس نے میئر کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -