معمر برطانوی شہری کو زخموں پر چینی لگانے سے آرام آگیا

معمر برطانوی شہری کو زخموں پر چینی لگانے سے آرام آگیا

  

لندن(نیوز ڈیسک) چینی کا ذکر ہو تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ طرح طرح کی بیماریوں کا ذکر نہ ہو لیکن ایک معمر برطانوی شہری کیلئے یہی چینی معجزہ ثابت ہوئی ہے۔اور اسے معذور کرنے والی خوفناک بیماری سے نجات مل گئی۔ساٹھ سالہ ڈیرک رپلی عرصہ دس سال سے ٹانگوں کے السر میں مبتلا ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے اس کی یہ بیماری ختم نہیں ہورہی تھی اور وہ لاکھوں خرچ کرنے کے باوجود السر سے نجات میں ناکام رہے ۔ ان کی ٹانگوں کے زخموں کی یہ حالت ہو گئی کہ وہ وہیل چیئر پر بیٹھے رہتے اور ڈاکٹروں نے ٹانگیں کاٹنے پر غور شروع کر دیا ۔اتفاق سے انہیں دنوں ڈبرک کو معلوم ہوا کہ چینی کو زخموں پر استعمال کرنے پر تجربات کئے جارہے ہیں ڈبرک نے بھی درد ناک السر سے نجات پانے کے لئے چینی کو آزمانے کا فیصلہ کیا ۔ اس نے تقریباً ایک ماہ تک ٹانگوں پر چینی لگائی اور ہر کوئی یہ کرشمہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ ایک دہائی تک بہترین علاج سے ٹھیک نہ ہونے والی بیماری چند روپوں کی چینی سے چند دنوں میں ختم ہو گئی۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چینی زخموں سے مضر اور فاضل مائعات کو چوس لیتی ہے لیکن زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے جلدی خلیات نمی سے محروم ہو جاتے ہیں اور ان کی مناسب آفزائش نہیں ہو پاتی ۔چینی کو زخموں کے علاج کے لئے 3500سال قبل مسیح سے بطور ٹوٹکہ استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -