پشاور ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک 2شدید زخمی ،سکھ برادری کا شدید احتجاج

پشاور ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک 2شدید زخمی ،سکھ برادری کا ...

  

            پشاور(آئی این پی ) پشاور کے علاقے ہشت نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سکھ ہلاک جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ بدھ کوپشاور کے علاقے ہشت نگری کے خوشحال بازار میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے 3 سکھ شدید زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے میں ایک سکھ ہلاک جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا تاہم ایک سکھ دوران علاج دم توڑ گیا جب کہ دیگر 2 کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جگ موہن سنگھ ہلاک جب کہ زخمیوں کی شناخت من ہوہن سنگھ اور پرن سنگھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکھ برادری نے پہلے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے باہر احتجاج کیا اور پھر جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ سکھ برادری نے کہا کہ ہم پر مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -