دھاندلی نہیں کرائی،عبداللہ عبداللہ کی جاری کردہ آڈیو ٹیپ جعلی ہے،حامد کرزئی

دھاندلی نہیں کرائی،عبداللہ عبداللہ کی جاری کردہ آڈیو ٹیپ جعلی ہے،حامد کرزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(اے این این) افغان صدر حامد کرزئی نے عبداللہ عبداللہ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں کرائی،عبداللہ کی جاری کی گئی آڈیو ٹیپ جعلی ہے، اسے تیار کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ذمہ داران کے خلاف کلارروائی کی جائے گی، آڈیوٹیپ کامعاملہ سنگین دھوکے بازی اورشخصی آزادی اورسلامتی کی خلاف ورزی ہے۔افغان صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر حامدکرزئی نے جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مبینہ دھاندلی میں اپنے اوراپنے نائب صدرکے ملوث ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ افغان صدرکے ترجمان کا کہنا تھاکہ آڈیوٹیپ کامعاملہ سنگین دھوکے بازی اورشخصی آزادی اورسلامتی کی خلاف ورزی ہے جس کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان کے بقول صدرکرزئی اوران کے نائب صدر افغانستان میں پرامن انتقالِ اقتدارکے خواہاں ہیں اورانھوں نے غیرجانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی عمل کے دوران کسی بھی امیدوارکی حمایت یامخالفت سے گریزکیا ہے،افغان صدارتی محل کے ترجمان ایمل فیضی نے آڈیوٹیپ کوجعلی قراردیتے ہوئے اسے تیارکرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کااعلان کیاہے۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے اہم امیدوار، افغانستان کے سابق وزیرخارجہ اورصدر کرزئی کے پرانے حریف عبد اللہ عبداللہ کے ساتھیوں نے گزشتہ روزایک آڈیو ٹیپ جاری کی تھی جس کے بارے میں ان کادعوی تھاکہ یہ نائب صدرمحمدکریم خلیلی کی ہے۔ مبینہ آڈیوٹیپ میں نائب صدر خلیلی، عبداللہ عبداللہ کے حریف اشرف غنی کوفائدہ پہنچانے کے لیے بعض افرادکو انتخابات میں دھاندلی کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا تھا کہ انھیں الیکشن سے ہرانا حمد کرزئی اور عالمی برادری کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

مزید :

صفحہ اول -