شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ڈرون حملہ ،7افراد ہلاک ،2زخمی

شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ڈرون حملہ ،7افراد ہلاک ،2زخمی

  

                     میرانشاہ(اے این این) شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ڈرون حملہ،7افراد ہلا ک،2زخمی ہو گئے،امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے زڑہ میلہ میں ڈرون طیاروں نے ایک گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں7 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ حملے سے گھر مکمل طورپر تباہ ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق حملے میں مارے جانے اور زخمی ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم اس علاقے سے آپریشن ضرب عضب کے باعث مقامی لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں اس لئے غالب امکان یہی ہے کہ ڈرون حملے میں شدت پسند مارے گئے ہونگے۔امریکی ڈرون حملے سے پہلے اور بعد میں بھی جاسوس طیارے علاقے پر نچلی پروازیں کرتے رہے۔رواں سال یہ ساتواں ڈرون حملہ ہے

مزید :

صفحہ اول -