جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ”لبیک قبلہ اول مارچ “ کی تیاریاں جاری

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ”لبیک قبلہ اول مارچ “ کی تیاریاں جاری

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی Aاسلام آبادکے تحت اتوار10 اگست کو شام 4 بجے فیصل ایو نیو فیض آباد تا خیبر پلازہ عظیم الشان ” لبیک قبلہ اول مارچ “ کی تیاریاں زو ر شور سے جا ری ہیں ۔اس سلسلے میںشہر بھر میںبڑے پیمانے پر بینرز ،آویزاں کیے جا رہے ہیں جبکہ لا کھوں کی تعداد میں ہینڈ بل گھر گھر ،گلی محلے ،مار کیٹوں اور مسا جد کے با ہر تقسیم کیے جا رہے ہیں ،پرو گرام کے بڑے پیمانے پر ابلاغ کے لیے سو شل میڈ یا پر ایک بڑی مہم کا آغا ز کر دیا گیا ہے۔جبکہ جماعت اسلامی پا کستان کے مر کز ی سیکرٹری جنرل لیاقت بلو چ سات مارچ برو ز جمعرات اسلام آباد میں ایک پر یس کا نفر نس سے بھی خطاب کر یں گے ۔قبلہ اول مار چ کو کا میاب بنانے کے لیے روالپنڈی ، اسلام آباد اور گردونو اح کی میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت نے تیاریاں شرو ع کر رکھی ہیں اس ضمن میں نائب امیر جماعت اسلامی پا کستان میاں محمد اسلم کی صدارت میں ذمہ داران کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہو ا جس میں مار چ کے انتظا مات کو حتمی شکل دی گئی اور اب تک کی جا نے والی تیاریوں کا جا ئز ہ بھی لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے عوام سے اپیل کی کے وہ فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور اسر ئیل کے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کے ”لبیک قبلہ اول مارچ“ مےں شرےک ہو کر غزہ سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرےں ۔

       

مزید :

علاقائی -