منظور وٹو نے پیپلز پارٹی پنجاب کے سرکردہ رہنماؤں کا اجلاس بلالیا

منظور وٹو نے پیپلز پارٹی پنجاب کے سرکردہ رہنماؤں کا اجلاس بلالیا

  


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے 11اگست کو بعد از دوپہر پیپلز پارٹی پنجاب کے سرکردہ قائدین کا سپیشل اجلاس بلایا ہے جسمیں یوم آزادی، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر غور و خوض کے بعد فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں تمام ڈویثرنل کوآرڈینیٹرز سیکرٹری انفارمیشن راجہ عامر، سیکرٹری فنانس اورنگزیب برکی، دیوان محی الدین، منظور مانیکا، حاجی عزیزالرحمن چن، چوہدری اسلم گل، نواب شیر وسیر، میاں عبدالوحید، سہیل ملک، مصباح الرحمن، ندیم افضل چن، پیر صمصام بخاری، رانا فاروق سعید اور طارق گجر شریک ہونگے۔

اجلاس میں سابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدور کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کئے جا رہے ہیں جن میں جہانگیر بدر، قاسم ضیاء ، امتیاز صفدر وڑائچ، رانا آفتاب احمد خاں، فخر الزمان اور رانا شوکت محمود شامل ہیں۔

اجلاس

مزید :

علاقائی -