ڈاکٹروں کی غفلت سے حاملہ خا تو ن بچے سمیت دم تو ڑ گئی

ڈاکٹروں کی غفلت سے حاملہ خا تو ن بچے سمیت دم تو ڑ گئی

  

لا ہور ( کر ائم سیل) جنا ح ہسپتا ل میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خا تو ن بچے سمیت دم تو ڑ گئی، ورثا کا ہسپتا ل کے سامنے نعش رکھ کر احتجاج ۔بتا یا گیا ہے کہ قصور کی ارشاد بی بی کو رات گئے جنا ح ہسپتا ل ڈلیوری کے لئے لا یا گیا تھا جہا ں ارشاد بی بی ایڑیاں رگڑتی رہی مگر ڈاکٹروں نے کو ئی تو جہ نہ دی جس پر خا تو ن مو ت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اللہ کو پیا ری ہو گئی جس پر ورثا نے ہسپتا ل کے سا منے لا ش رکھ کر ڈاکٹروں کے خلاف احتجا ج شروع کر دیا۔ورثا کا کہنا تھا کہ ڈیو ٹی پر مو جود ڈاکٹر مو بائل پرگپیں لگا تی رہی اس نے ہما ری ایک نہ سنی اور ارشاد بی بی نے تڑ پ تڑ پ کر جا ن دے دی۔ ورثا کا کہنا تھا کہ ذمہ دارڈاکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لا ئی جائے ۔

مزید :

علاقائی -