پنجاب، 24گھنٹوں میں 559ٹریفک حادثات،7افراد جاں بحق
لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 559ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق جبکہ471شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا۔حادثات میں 213افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں248ڈرائیور،10کم عمرڈرائیور،362مسافراور81پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ112ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت113متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد53حادثات میں56متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ35حادثات میں38متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پراظہارِ تشویش کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں ، خاص طورپرنوجوانوں کو چاہیے کہ وہ بغیرہیلمٹ کے موٹرسائیکل مت چلائیں۔