چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر دفاتر میں ڈینگی سپرے کیا گیا

چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر دفاتر میں ڈینگی سپرے کیا گیا

  


لاہور(کرائم سیل)چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میں ڈینگی سپرے کیا گیا،سی ٹی اوآفس اور ٹریفک پولیس لائنز ٹھوکر نیاز بیگ میں سپرے کر دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر کے ٹریفک سیکٹرز میں سپرے کا عمل جاری ہے۔ سی ٹی او نے ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجوں کو کہا ہے کہ سپرے کا کام اپنی نگرانی میں بہتر طریقے سے مکمل کروائیں جبکہ وارڈنز کو ہدایت کی کہ سیکٹر ز میں موجود کولر اور گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور صفائی پر خصوصی توجہ رکھیں ۔

مزید :

علاقائی -