مختلف علاقوں سے 3نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد،مردہ خانہ میں جمع
لاہور(کرائم سیل)شہر کے مختلف علاقوں سے3نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد،پولیس نے پہچان نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شفیق آباد کی حدود میں کوڑے کے ڈھیر سے ایک30سالہ نامعلوم شخص کی نعش علاقہ کے مکینوں کو ملی۔ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جسنے موقع پر پہنچ کر نعش کی تلاشی لی لیکن اس سے کوئی شناختی چیز برآمد نہ ہو سکی۔ اسی طرح سے تھانہ بھاٹی گیٹ کی حدود سے سڑک کنارے ایک 45سالہ نامعلوم سخص کی نعش پڑی ہوئی صبح سویرے راہگیروں کو ملی ۔پولیس نے دونوں افراد کی نعشوں کو قبضے میں لے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق ان افراد کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہو سکے گی۔تیسری 48سالہ شخص کی لاش داتا دربار کے علاقے میں فٹ پاتھ پر پڑی تھی ۔پولیس کے مطابق متوفی شکل سے نشئی لگتا ہے ،نشہ نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گیا ۔