شیخوپورہ: کانسٹیبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

شیخوپورہ: کانسٹیبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

  


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ ہاوسنگ کالونی میں تعینات کانسٹیبل مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے ساز باز کرنے بعد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ،مقتول 3بچوں کا باپ اور محلہ رحمان پورہ کا رہایشی بیان کیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق مقتول کانسٹیبل عامر صدیق گزشتہ روز ہونے والی موٹر سائیکل ڈکیتی کے حقائق اپنے طور پر اکٹھے کرتے ہوئے مدعی پارٹی کے ہمراہ لاہو ر روڈ کی آبادی جوئیانوالہ موڑ پر سفید کپڑوں میں ملبوس ہوکر سرکاری موٹر سائیکل پر مذکورہ علاقہ میں گیا جہاں پر مذکورہ ڈاکوؤں کو پہلے ہی عامر صدیق کانسٹیبل کی اطلاع ملی کے وہ مدعی پارٹی سے مبینہ طور پر20ہزار روپے نذرانہ لیکر گرفتاری کے سلسلہ میں اکیلا ہی آرہا ہے جس کو آتا دیکھ کر گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی افتخار وریا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لیکر ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ میں منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک نامعلوم زخمی شخص کو پولیس ابھی تک چھپارہی ہے اور واقعہ کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے جبکہ مذکورہ واقعہ مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے مک مکاؤ کا شاخسانہ ہے مذکورہ واقعہ کے اصل حقائق کے متعلق ایس ایچ اوافتخار وریا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گی لیکن ایس ایچ او کے مصروف ہونے کی وجہ سے پولیس کا موقف منظر عام پر نہ آسکا ہے ۔

مزید :

علاقائی -