بد اخلاقی کے بعد خاتون قتل میاں بیوی نے تیل چھڑ کر بھاوج کو جلا ڈالا
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)اوباش ملزم کی شادی شدہ خاتون سے بداخلاقی، مزاحمت پرگلہ دباکر قتل کر دیا جبکہ گھریلو رنجش پر میاں بیوی نے بھاوج کو تیل چھڑک کر جلا دیا۔تفصیل کے مطابق حمید کالونی کا رہائشی محنت کش شفیق کام کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں اس کی بیوی امتل حفیظ اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اوباش ملزم امتیاز مسلح خنجر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور بچوں کو کمرے میں بند کر کے خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے لگا خاتون کے مزاحمت کر نے پر ملزم نے خاموش کر انے کے لئے اس کا گلہ دبا دیاجس سے وہ بے ہوش ہو گئی خاتون کے بھائی کو اچانک گھر آتے دیکھ کر ملزم اسے نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا جو بعد میں دو دن ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں رہ کردم توڑ گئی جبکہ دوسرے واقعہ میں موضع غالب کے رہائشی عاطف شہزاد کی بیوی نعیمہ رانی اور اس کی جیٹھانی شگفتہ بی بی کے درمیان اکثرگھریلو کام کاج اور بچوں کی وجہ سے جھگڑارہتا تھا گذشتہ شب نعیمہ رانی سوئی ہو ئی تھی کہ دونوں میاں بیوی نے اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی جس سے وہ جھلس گئی جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ لایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا تھانہ سٹی پولیس اور بمبانوالہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔