ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی مال و زر سے محروم

  

لاہور(کرائم سیل)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹڑ سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے فرید اور اس کی فیملی سے 1لاکھ 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات چھین لیے ۔گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مسز زبیر سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے زیورات اور موبائل چھین لیا۔گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے سرور سے 1لاکھ 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و قیمتی گھڑی ،باغبانپورہ میں شاہد سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے شہزاد سے 9ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے نو شیروان سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ہنجر وال میں ڈاکوؤں نے عامر سے 85ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے حامد سے 6ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اسلم سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی ،لیپ ٹاپ اور موبائل ،گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مومنہ سے65ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گلبرگ میں ڈاکوؤں نے محمود سے 29ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔علاوہ ازیں ٹاؤن شپ میں اسماء،گرین ٹاؤن میں خورشید ، نولکھا میں اعجاز، جوہر ٹاؤن میں اقبال کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس اے میں رمیز ،باٹا پور میں ادریس ،ریس کورس میں یوسف ،شالیمار میں تیمور ،نیو انارکلی میں ہارون ،داتا دربار میں عامر ،شاہدرہ میں عبد الرؤف ،ٹبی سٹی میں یوسف،اقبال ٹاؤن میں آصف ،گلشن اقبال میں رفیق ،ستو کتلہ میں ممتاز ،نشتر کالونی میں عثمان ،لیاقت آباد میں یسین ،شاد مان میں علی ،گلبرگ میں فاروق کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -