باغبانپورہ پولیس کی بے حسی حادثے کا شکار ہونے والا نوجوان رپورٹ درج کرانے کیلئے خوار

باغبانپورہ پولیس کی بے حسی حادثے کا شکار ہونے والا نوجوان رپورٹ درج کرانے ...
باغبانپورہ پولیس کی بے حسی حادثے کا شکار ہونے والا نوجوان رپورٹ درج کرانے کیلئے خوار
کیپشن: m.adres

  

لاہور(کرائم سیل)تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں چار روز قبل ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والا نوجوان حادثے کی رپورٹ درج کروانے کے لیے تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور ہو گیا،پولیس اہلکاروں نے ملزموں سے پیسے لے لیے ہیں، نوجوان کا الزام۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کا رہائشی محمد ادریس چار جولائی کو سکھ نہر پل پر سے گزر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے اس کی بائیں ٹانگ شدید زخمی ہو گئی ،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر اس کو طبی امداد دی جبکہ پولیس نے کار کے ڈرائیور کو پکڑ لیا ۔محمد ادریس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اسے تھانہ میں رپورٹ درج کروانے کے لیے اپنے ساتھ پولیس موبائل میں بٹھایا لیکن سکھ نہر پل کے قریب اس کو چھوڑکر چلے گئے جبکہ کار سوار کو بھی انہوں نے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔اس کے بعد اس نے کئی بار تھانہ میں رپورٹ درج کروانے کے لیے چکر لگائے لیکن اس کو حیلے بہانے کر کے ٹالا جا رہا ہے۔پولیس حکام سے اپیل ہے کہ کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جائے۔اس حوالے سے تھانہ باغبانپورہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے حادثہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا کوئی حادثہ نہیں ہوا ہے، اگر ہوتا تو رپورٹ ضرور درج کی جاتی۔

مزید :

علاقائی -